شاہ رخ خان میرے گائے ہوئے نغموں سے سوپر اسٹار بنے ہیں : ابھیجیت بھٹا چاریہ

نئی دہلی: 90کے دہائی کے مشہور گلوکاروں میں سے ایک ابھیجیت بھٹا چاریہ کا کہنا ہے کہ ان کے گائے نغموں کی وجہ سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سپر اسٹار بنے ہیں۔

شاہ رخ خان کی آواز رہے گلوکار ابھیجت بھٹا چاریہ  نے حال ہی میں  انڈیا ٹوڈے کے ذریعہ منعقد پروگرام’ صفائی گیری‘ میں شرکت کرتے ہوئے بتایاکہ کیسے انہوں نے شاہ رخ خان کے لئے نغمے گائے اور انہیں سپر اسٹار بنایا۔

ابھیجیت نے کہا ” جب تک شاہ رخ کے لئے گایا وہ سپر اسٹار تھے ، پھر کرنے لگے لنگی ڈانس ۔ شو میں میز بان اینکر کے اس استفسار پر کہ آپ ایک دور میں شاہ رخ اور سلمان کی آواز تھے ،لیکن پھر آپ نے گانا چھوڑ دیا ،ایسا کیوں؟ جس کے جواب میں ابھیجیت کہتے ہیں ” میں نے ہیرو کو اپنی آواز دے کر سپر اسٹار بنا دیا ہے ، میں نے شاہ رخ خان کے لئے جب تک گایا وہ اسٹار تھے ، بعد میں وہ لنگی ڈانس کرنے لگے گئے، شاہ رخ کے لئے گانا کیوں چھوڑ دیا یہ بات کرنا بے کار ہے لیکن میں عزت چاہتا ہوں، شاہ رخ کے لئے گانا چھوڑنے کے پیچھے بھی وجہ عزت تھی۔ ابھیجیت کا کہنا ہے کہ’ میں اکیلا گلوکار ہوں جو شادیوں میں نہیں گاتا ۔

ایک دو بار گایا لیکن دیکھا تو ماحول بہت خراب تھا، ہاں میں گاتا ہوں، ایسی جگہ جہاں میر ی عزت ہو، ابھیجیت نے آگے کہا کہ ’ 25سالوں سے ریلٹی شو چل رہا ہے لیکن کوئی سنگر اسٹار نہیں بنتا ۔جج سارے سرے عام بے کار کی باتیں کررہے ہیں۔

یہاں یہ بات کہنے والی ہے کہ بالی ووڈ میں ایک الگ شناخت بنانے والے ابھیجیت کی آواز کا جادو بھلے ہی اب فلمی پردے سے دور ہے لیکن ان کی آواز سدا بہار ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abhijeet shah rukh was a rockstar till i sang for him he then came down to lungi dance in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply