سلمان خان اس لائق نہیں کہ میں اس کا پرستار بنوں،بالی ووڈ سے پاکستانیوں کا صفایہ ہونا چاہیے :ابھیجیت بھٹا چاریہ

نئی دہلی: بالی وڈ گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ گزشتہ کچھ وقت سے اپنے نغموں سے زیادہ متازعہ بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کے ذریعہ منعقد پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے بالی وڈ میں دبنگ کہے جانے والے اداکار سلمان خان کو ہدف تنقید بنایا ۔

گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نے کہا” دبنگ خان اپنی ہر فلم میں پاکستانی گلوکاروں کو لیتے ہیں، کیا ہندوستانی گلوکاروں کی آواز خراب ہے؟ سب سے پہلے تو بالی ووڈ سے پاکستانیوں کا صفا یہ ہوناچاہئے۔

ابھیجیت نے آگے کہا ’ ایک طرف لاشیں گرتی ہیں، کسی کا بیٹا روتا ہے، کوئی بیٹی کھودیتا ہے، کوئی اپنا باپ کھو دیتا ہے ، لیکن دوسری طرف سلمان خان نے قسم کھا رکھی ہے کہ پاکستانی گلوکاروں کو کام ضرور دینا ہے “۔

پروگرام میں میزبان اینکر کے اس استفسار پر کہ وہ پہلے سلمان کو کیوں سپورٹ کرتے تھے؟ ابھیجیت نے کہا کہ سلمان خان کا سپورٹ کرنے پر میری بیوی نے میرا فون پانی میں پھینک دیا تھا، لیکن میں کبھی بھی سلمان خان کا پرستار یا مداح نہیں رہا ہوں۔

سلمان خان ا س لائق نہیں ہیں کہ میں ان کا پرستار بنوں۔ آپ فلم کے ہیرو ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو میں پسند بھی کرتا ہوں، میں کسی 5فٹے خان فنکار کا فین نہیں ہوں“۔

واضح رہے کہ اسی پروگرام میں ابھیجیت نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بارے میں بھی کہا تھاکہ میرے نغموں کی وجہ سے ہی شاہ رخ خان سپر اسٹار بنے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abhijeet bhattacharya shocking comment on salman khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply