بالی وڈ اداکار ابھئے دیول نے سنجیدہ اداکاری سے پہچان بنائی

ممبئی: بالی وڈ ایکٹر ابھئے دیول کا، جن کی آج (15مارچ) 46ویں سالگرہ ہے نام ایک ایسے اداکار کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے سنجیدہ اداکاری سے ناظرین میں خاص شناخت بنائی ہے۔
ابھئے دیول کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا ہے کیونکہ وہ بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسراجیت سنگھ دیول کے بیٹے اور بالی وڈ کے مشہور اداکاروں میں سے ایک دھرمیندر کے بھتیجے ہیں۔ جس کے باعث اداکاری کے گن ان کے خون میں شامل ہیں۔
بالی وڈ انڈسٹری میں ابھئے دیول نے اپنے کریئر کا آغاز سال 2005میں ڈایریکٹر امتیاز علی کی فلم ’ سوچا نہ تھا ، سے کی تھی۔ اس کے بعد ابھئے کی کئی دیگر فلمیں ریلیز ہوئیں جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔
سال 2011میں ریلیز ہوئی زویا اختر کی فلم ’ زندگی نہ ملے گی دوبارہ، ابھئے دیول کے کیرئر کے لئے سوپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں بہترین اداکاری کے لئے ابھئے دیو ل کو معاون اداکار کے فلم فیئر اعزاز سے نوازا گیا۔
اس کے بعد ابھئے دیول کی رنجھنا جیسی فلمیں ریلیز ہوئی جن میں انہوں نے اپنے سنجیدہ کردار سے ناظرین کا دل جیت لیا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abhay deol birthday special in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment