معروف فلم سازسہیل خان کرکٹ کھلاڑیوں کی زندگی پر فلمیں بنانا چاہتے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلم ساز سہیل خان کھلاڑیوں پر سوانحی فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ سہیل کی پچھلی فلم’فریکی علی‘ کھیل پر مبنی تھی۔فریکی علی میں نوازالدین صدیقی نے اہم کردار ادا کیا تھا لیکن فلم باکس آفس پر کمال نہیں دکھا سکی۔ سہیل کو کھیل سے کافی لگاؤ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سچن تندولکر، سنیل گاوسکر اور وراٹ کوہلی جیسے کرکٹ کھلاڑیوں کی سوانحی فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔
سہیل نے کہا ہہر دور میں غیر معمولی شخصیات ہوتی ہیں، اس حساب سے الگ الگ وقت میں بہت سے عظیم کھلاڑی ہوئے ہیں۔ ڈان بریڈمین، سنیل گواسکر، سچن تندولکر اور اب وراٹ کوہلی کی خوبصورت کہانیاں ہیں۔ جسے سن کر اور دیکھ کر لوگ تحریک لیں گے۔ مجھے نہیں پتہ کہ میں ان میں سے کسی کا کردار ادا کر پاؤں گا یا نہیں لیکن ہاں، میں ضرور ان کھلاڑیوں کی سوانحی فلمیں بنانا چاہوں گا۔
میں ان کہانیوں کو پرڈیوس اور ہدایت کاری کرنا چاہوں گا۔“ سہیل نے بتایا کہ کرکٹ کے کھیل سے ان کا یہ لگاؤ والد سلیم خان کی وجہ سے ہے۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ ان کا ایک بیٹا کرکٹر بنے۔سہیل نے کہا،”ابا چاہتے تھے کہ ان کے تین بیٹوں میں سے ایک بیٹا پروفیشنل کرکٹربنے۔
وہ بچپن سے ہی ہمارے ساتھ کھیل کے میدان میں خود آتے تھے۔ بدقسمتی سے ہم تینوں بھائیوں میں سے کسی نے بھی پیشہ کے طورپر کرکٹ کو نہیں اپنایا۔ لیکن اس کھیل کے تئیں ہمارا لگاو¿ ہے۔“

Title: abba wanted one of his sons to become a cricketer reveals sohail khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply