آنند کی فلم میں شاہ رخ کے لیے ایک بونے کا کردار ادا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت میں بننے والی فلم ان کے لئے انتہائی مشکل فلم ہے۔ شاہ رخ اپنی فلموں کے ذریعہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں اور اس عمل میں انہیں کچھ مشکلات بھی پیش آتی ہیں، لیکن ان کے تجربے کم نہیں ہوتے۔
انہوں نے اس سال ریلیز فلم ”فین“ میں دوہرا کردار نبھایا تھا جس میں ایک سپر اسٹار کا تھا تو دوسرا کردار اس کے ڈائی ہارڈ فین کا۔ فین(گورو) والے کردار کے لئے انہوں نے میک اپ اور وی ایف ایکس کی مدد لی تھی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں سپر اسٹار سے گوروکے کردار میں تبدیل ہوناپڑتا تھا جو کافی مشکل تھا۔ دونوں کرداروں کی باڈی لینگویج، بات چیت کرنے کا طریقہ سب کچھ مختلف تھا۔
شاہ رخ نے فلم ” را۔ ون“ میں وی ایف ایکس کے ذریعے سپر ہیرو ”جی۔ ون“ کا کردار ادا کیا تھا اور اب آنند ایل رائے کی فلم ان کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ آنند کی فلم شاہ رخ کے لئے بیحد مشکل فلم بننے والی ہے کیونکہ اس فلم میں وہ بونے کا کردار نبھارہے ہیں جس کے لئے وی ایف ایکس وغیرہ میں چھ۔ آٹھ ماہ سخت محنت کرنی ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aanand l rais film will take 6 to 8 months of hard work in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply