عامر خان کی دنگل کو 2ہزار کروڑ روپے کمانے والی ہندوستان کی پہلی اور دنیا کی پانچویں فلم ہونے کا اعزاز

واشنگٹن: معروف بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم دنگل کی چین میں بھی اتنی پذیرائی ہو رہی ہے کہ منگل کو ڈھائی کروڑ روپے کی مزید آمدن کر کے وہ باکس آفس پر دوہزار کروڑ روپے کمانے والی پہلی ہندوستانی فلم ہو گئی۔ اسے غیر انگریزی زبان کی ایسی پانچویں فلم ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا جس کی باکس آفس پر دو ہزار یا اس سے زائد کی آمدن ہوئی ہے۔
ابھی اسے حتمی نہ سمجھا جائے کوینکہ ابھی وہ مختلف ممالک میںباکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ فاربیس میگزین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس نے چین کے باکس آفس پر53ویں دن 2.5کروڑ روپے کی کمائی کرتے ہی یہ ہندسہ پار کر لیا۔اس سے قبل عامر خان کی یہ فلم چین کے باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 16فلموں کی فہرست میں واحد غیر ہالی ووڈ فلم ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamirs dangal becomes first indian film to earn rs 2000 crores at box office in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply