عامر خان کی فلم دنگل نے بہت متاثر کیا: نصیر الدین شاہ

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ انہیں عامر خان کی فلم دنگل نے کافی متاثر کیا ہے اور پہلی بار انہوں نے عامر کے ہنر کی تعریف کی ۔ نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ عامر خان اپنی فلم میں کام کرتے وقت پوری طرح ڈوب جاتے ہیں ۔
نصیر نے کہا کہ اگر آپ عامر کی ان فلموں کا مطالعہ کریں جن میں انہوں نے اپنے آپ کو مکمل طور پر وقف کردیا ہے ، تو آپ کو پاورفل اور اسپورٹگ رولس ملیں گے۔
میں اس کا کریڈٹ عامر کو اس لئے دے رہا ہوں کہ لگان، سرفروش سے شروع کرتے ہوئے دوسری فلموں تک سب کی ا سکرپٹ مکمل ہے۔ تاہم ان فلموں میںتوجہ کا مرکز وہی ہوتے ہیں۔لیکن وہ اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ اہم رول اچھے آرٹسٹ ادا کریں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khans dangal impressed me a lot naseeruddin shah in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply