میری زندگی کی سب سے بڑی ہچکی میری فطرت میں پاگل پن کاہونا ہے :عامر خان

نئی دہلی: تقریباً چار سال بعد پردہ سیمیں پر فلم ’ ہچکی‘ کے ذریعہ واپسی کر رہی رانی مکھرجی فلم کی تشہیر کے لئے علیحدہ قسم کی مہم چلائی ہے جس میں بڑی بڑی شخصیتوں کو اپنی ہچکی کے بارے میں باتیں کرنے کا موقع ملتا ہے ۔
اسی کڑی میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنیٹ عامر خان نے بھی حصہ لیا ۔ ایکٹر عامر خانے کا کہنا ہے کہ ان کی فطرت میں پاگل پن ہے اور یہی ان کے زندگی کی سب سے بڑی ہچکی ہے۔ وہ اس سے ابھی تک چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں۔
مسٹر خان نے یہ بھی کہا کہ شاید فلم ہچکی دیکھنے کے بعد وہ اپنی اس حالت کو سدھار سکیں۔ 40سیکنڈ کے ایک ویڈیو میں عامر خان اپنی ہچکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو ایش راج فلم نے یوٹیوب پر ریلیز کیا ہے۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے بالی وڈ کے کنگ یعنی شاہ رخ خاںنے بھی اپنے ہچکی کے بارے میں بتایا تھا کہ اپنے والدین کو کھونا ان کی زندگی کی سب سے بڑی ہچکی ہے۔

Title: aamir khans biggest hichki is obsessiveness | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply