عامر خان راج کپور کی داستان حیات پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے کے خواہاں

ممبئی:مشہور اداکار عامر خان بالی ووڈ کے’ شو مین‘ راج کپورکی داستان حیات پر مبنی فلم بناناچاہتے ہیں۔ عامر خان کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے تین دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے۔
بالی ووڈ میں ان دنوں سوانح حیات پر مبنی فلمیں بنانے پر زور دیا جارہا ہے ،عامر خان سے جب پوچھا گیا کہ وہ کس شخصیت کی ’بایوپک‘کا حصہ بننا چاہیں گے تو انہوں نے راج کپور کا نام لیا۔انہوں نے کہا”میری خواہش ہے کہ ان کی بایوپک دیکھوں اورکروں کیونکہ ان کا سفر مکمل طورپر دلچسپ بھی ہے اور متاثر کن بھی۔
میں ایک بار ضرور ان کی کہانی دیکھنا چاہوں گا۔“ یہ معلوم کیے جانے پر کہ آج کے دور میں کئی اداکار اپنی سوانح حیات خود لکھنا چاہتے ہیں اس پر آپ کا کیا خیال ہے تو انہوں نے کہا کہ ہاں بالکل میں ضرور لکھنا چاہوں گا۔اسے لکھنا میں بہت پسند کرتا ہوں۔میری چاہت بھی ہے کہ اپنی زندگی میں بتائے ہرلمحے کو میں اپنی آپ بیتی میں لکھوں لیکن ،اتنا طے ہے کہ جب تک میں زندہ رہوں گاوہ ریلیز نہیں ہوگی۔
میں اسے اپنے وکیل کی تحویل میں دے کر جاؤں گا۔اپنی زندگی میں میں اسے لکھ کر سر بمہر کردوں گاتبھی میں اپنی آپ بیتی کے ساتھ انصاف کر پاؤں گا اور حقیقت لکھ پاؤں گا۔میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ میں اپنی آپ بیتی کے ساتھ میں پوری دیانتداری برتوں گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khan wants to work in biopic of raj kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply