عامر خان اپنی فلم دنگل کو ٹیکس فری کرانے کے خواہاں

ممبئی (یو این آئی) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان چاہتے ہیں کہ ان کی آنے والی فلم” دنگل “ کو ٹیکس فری کردیا جائے۔ عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم دنگل کے پروموشن میں مصروف ہیں۔
نتیش تیواری کی ہدایت میں بنی اس فلم میں عامر نے ہریانویپہلوان مہاویر سنگھ فوگٹ کا کردار نبھایا ہے اور وہ فلم ”دنگل“ کو ٹیکس فری کراناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومتیں میری فلم ”دنگل“ کو ٹیکس فری کردیں تو ٹکٹ کی شرح کم ہو جانے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ ناظرین اس فلم کو دیکھ سکیں گے۔
ویسے بھی دنگل ان پیمانوں پر کھری اترتی ہے جس کی بنیاد پر حکومتوں کی طرف سے فلم کو ٹیکس فری کیا جاتا ہے۔ یہ ریاستی حکومتوں پر منحصر کرتا ہے، ہم ٹیکس فری کے لئے ضرور درخواست کریں گے اور یہ عمل فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی شروع کر دیا جائے گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khan to seek tax free status for dangal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply