عامر خان سنجے دت پر مبنی فلم میں سنیل دت کا کردار ادا کر سکتے ہیں

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان پردہ سیمیں پر سنیل دت کا کردار اداکرتے نظر آسکتے ہیں۔بالی ووڈ فلم ساز راج کمار ہیرانی ،سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم بنا رہے ہیں۔فلم میں سنجے دت کے کردار کےلئے رنبیر کپور کو منتخب کیا گیا ہے۔
خبر ہے کہ اس فلم میں سنجے دت کے والد سنیل دت کے رول کے لئے ہیرانی عامر خان سے رابطہ کررہے ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ فلم میں اس اہم رول کے لئے عامر سے مژبت جواب پانے کےلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
اگر عامر اس رول کےلئے ہاں کردیتے ہیں تو یہ جوڑی بالی ووڈ کےلئے بہترین کاسٹنگ ثابت ہوگی۔عامر اپنی آنے والی فلم دنگل میں بھی تین بیٹیوں کے باپ کا کردار ادا کررہے ہیں۔عامر سنجے دت کے قریبی دوست ہیں اور انہیں فلم کا اسکرین پلے بہت پسند آیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khan to play sunil dutt in sanjay dutt biopic in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply