عامر خان فلم’سکریٹ سوپر اسٹار ‘ میں موسیقار کے کردار میں بھی نظر آئیں گے

ممبئی :بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آئندہ فلم میں موسیقار کے کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔عامر ان دنوں فلم ‘دنگل’ میں مصروف ہیں ۔’دنگل‘کے بعد عامر اپنے سابق منیجر ادویت چندن کی ہدایت کاری میں فلم ’ سکریٹ سوپر اسٹار’ میں کام کرنے والے ہیں. اس فلم کا نام پہلے’آج پھر جینے کی تمنا ہے‘بتایا جا رہا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ ’ سکریٹ سپر اسٹار‘ کی کہانی ایک بچے اور ماں کے ارد گرد گھومتی نظر آئے گی۔ فلم میں میوزک امت ترویدی دے رہے ہیں جبکہ نغمے کوثر منیر لکھیں گے۔فلم ’تارے زمین پر‘ کے بعد عامر کی فلم میں پھر ایک بچہ کہانی کا اہم کردار ہوگا ۔
فلم کی کہانی ایک نوجوان موسیقار کی ہے جو موسیقی کی دنیا میں اپنا الگ نام کمانا چاہتا ہے۔فلم کے دیگر اداکاروں کی تلاش ابھی جاری ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khan to play a music composer in secret superstar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply