فلمی پوسٹر پر امیتابھ بچن کے ساتھ خود کو دیکھنا خواب کے سچ ہونے جیسا ہے : عامر خان

نئی دہلی: بالی ووڈ سپر اسٹارعامر خان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ فلمی پوسٹر پر ایک ساتھ نظر آنا ان کے لئے خواب کے مانند ہے۔

واضح ہو کہ عا مر خان8نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’ ٹھگ آف ہندوستان ‘ میں اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گے۔

گزشتہ دنوں اداکار عامر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا” مسٹر بچن کے ساتھ ایک پوسٹر پر خود کو دیکھنا میرے لئے خواب کے سچ ہونے جیسا ہے ، میں ابھی بھی یقین نہیں کر پا رہا ہوں“۔

ہندی سنیما میں مسٹر پرفکشنسٹ کے طور پر شناخت بنانے والے اداکار عامر خان نے اپنی آنے والی فلم ’ ٹھگ آف ہندوستان‘ کے سبھی چار مرکزی کردار وں والا ایک پوسٹر شیئر کیا ،جس میں عامر خان اور امیتابھ کے علاوہ اداکارہ کٹرینہ کیف اور فلم دنگل سے مشہور ہوئیں اداکارہ فا ظمہ شیخ نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلمی پردے پر دیکھائی دیں گے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khan still cant believe hes on a poster with amitabh bachchan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply