عامر خان کا بھی گلشن کمار کی بائیوپک’مغل‘ میں اداکاری کرنا مشکوک

نئی دہلی : گلشن کمار کی بائیو پک ’مغل‘ کے حوالے سے شکوک و شبہات روز بروز بڑھتے ہی جارہے ہیں یکے بعد دیگرے سوپر اسٹارز اس پروجکٹ سے اپنا نام واپس لے رہیں ہیں ۔ عام خیال یہ ظاہر کیا جار ہا تھا کہ عامر خان مغل کو پروڈیوس کرنے والے ہیں لیکن اس خبر میں کوئی سچائی نظر نہیں آ رہی ہیں۔
معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عامر خان نے فی الحال کوئی فلم سائن نہیں کی ہے اور وہ ابھی اپنی بھرپور توجہ اپنی آنے والی فلم ’ ٹھگ آف ہندوستان ‘ پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ بالی وڈ اسٹار عامر خان ایسے ایکٹر ہیں انڈسٹری کے جو ہمیشہ اپنے کاموں مشغول رہتے ہیں۔
جہاں باقی اداکار سال میں دو سے تین فلمیں بناتے ہیں وہیں عامر خان صرف ایک فلم بنا نا پسند کرتے ہیں اور ایک ہی فلم سے عامر خان سال کی سبھی فلموں کے ریکارڈ ٹونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
قابل غور ہے کہ اس بائیوپک میں اکشے کمار کو لیکر خبر آئی تھی کہ انہوں نے’مغل‘ میں اداکاری کرنے کے لیے معاہدہ کر لیا ہے لیکن بعد خبر آئی کہ وہ اس فلم میں کام نہیں کریں گے۔ اکشے کو معاوضہ کی کمی اور کہانی کے مرکزی خیال دونوں پر اعتراض تھا۔

Title: aamir khan rejected gulshan kumar biopic mogul | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply