عامر خان کا انکشاف : بیوی سے اکثر جھوٹ بولتے ہیں

نئی دہلی: اداکار عامر خان نے بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کے پروگرام ’ کوفی ود کرن‘ (koffee with karan)میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی سے وابستہ کئی باتوں کاانکشاف کیا ۔

شو میں کرن جوہرنے اداکار عامر خان سے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی کسی کو دھوکا دیا ہے یا ایک ہی وقت میں دو لوگوں کو ڈیٹ کیا ہے ؟ اس سوال کے جواب میں عامر خان کہتے ہیں کہ میں نے کسی کودھوکا نہیں دیا نہ ہی میں نے کسی سے ٹو ٹائمنگ کی ہے۔

عامر خان نے اس دوران یہ بھی مانا کہ وہ بیوی سے اکثر جھوٹ بولتے ہیں ۔ کرن جوہرنے جب عامر سے یہ پوچھا کہ کیا کبھی ٹرکی سیچویشن سے نکلنے کے لئے انہوںنے اپنے اسٹارڈم کاسہارا لیا ہے ؟ جس کے جواب میں عامر کہتے ہیں ’نہیں‘۔

شو میں عامر خان اپنی پہلی بیوی رینا دتہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ رینا کے ساتھ ان کی شادی 16سال تک چلی، جب دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ لیا تو یہ ان کے اور رینا کے لئے بہت درد ناک تھا۔

یہاں تک کہ دونوں کے کنبہ بھی بڑے ٹراماسے گزرے تھے۔ حالانکہ انہوںنے خود کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ عامر نے یہ بھی کہا کہ رشتہ بھلے ہی ٹوٹ گیا لیکن رینا کے تئیں ان کی عزت اور پیار ختم نہیں ہوا۔

عامر نے رینا کوبہتر انسان بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ ان کے ساتھ16سال کے رشتے کو وہ اپنی خوش قسمتی مانتے ہیں ۔ عامر نے اپنے بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہان کا بیٹا جنید خان فلمی دنیا میں قدم رکھنا چاہتا ہے ساتھ ہی میری بیٹی ایرا کو بھی سنیما کی دنیا بہت پسند ہے اس لئے وہ بھی فلموں میں آ سکتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khan on koffee with karan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply