چین میں اپنی فلم دنگل کی تشہیر کے لیے عامر خان بیجنگ روانہ

ممبئی:بالی ووڈ اداکار عامر خان اور نتےش تیواری اپنی فلم دنگل کی تشہیر کے لئے چین روانہ ہوگئے ہیں۔یہ فلم پڑوسی ملک چین میں 5 مئی کو ریلیز ہوگی۔عامر خان کا فلم کے حوالے سے چین سے بڑا ہی خاص ناطہ ہے کیونکہ ان کی پچھلی تین فلمیں’پی کے‘، ’تھری ایڈیٹس‘ اور ’دھوم ‘’ چین کے باکس آفس پر دھوم مچا چکی ہیں ایسے میں اب عامر کی دنگل بھی چین کے باکس آفس پر دھوم مچانے تیار ہے۔
اس فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں بھی عامر خان کے چین کے ڈسٹری بیوٹرس نے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر اس فلم کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔’دنگل‘ روز بروزنئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ۔یہ ہندوستان میں 385 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔نتےش تیواری کی ہدایت میں تیار ہوئی فلم پہلوان مہاویر سنگھ پھوگاٹ کی زندگی پر مبنی ایک متاثر کن کہانی ہے، جو اپنی بیٹیوں گیتا پھوگاٹ اور ببیتا پھوگاٹ کو پہلوانی کے داؤ سکھاتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khan heads to beijing for china premiere of dangal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply