عامرخان کا امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر زبردست اظہار مسرت

ممبئی:بالی ووڈاداکار عامر خان ،مشہور اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے حد پرجوش ہیں۔ یش راج فلمز (وائی آر ایف ) کے بینر کے تحت بننے والی فلم میں عامر، امیتابھ کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔
فلم کا نام ”ٹھگس آف ہندوستان“ رکھا گیا ہے۔یہ فلم 2018 میں دیوالی پر ریلیز ہوگی۔فلم کی ہدایت دھوم 3 کی ہدایت کرنے والے وجے کرشنا آچاریہ (وکٹر) کریں گے۔ عامر نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر لکھا ”آخر کار، مسٹرامیتابھ کے ساتھ کام کرنے کے جس لمحے کا مجھے انتظار تھا وہ آ گیا۔
شکریہ آدتیہ چوپڑا، وکٹر ،ٹھگس آف ہندوستان فلم کے لئے۔اپنی زندگی میں جنہیں آئڈیل مانتا ہوں، ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے کافی وقت سے انتظار میں تھا۔اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہو گی اور اس کی ریلیز 2018 کی دیوالی مقرر کی گئی ہے۔“
قابل ذکر ہے کہ 90کی دہائی میں اندرا کمار نے امیتابھ، عامر اور مادھوری دکشت کو لے کر فلم رشتہ بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن فلم نہیں بن سکی۔ٹھگس آف ہندوستان کے ذریعے امیتابھ اور عامر پہلی بار ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khan happy to work with amitabh bachchan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply