سلمان کی سلطان کی پذیرائی میری دنگل کی کامیابی کی ضامن: عامر خان

ممبئی :کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں آئے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سلمان کی’سلطان‘ ان کی ’دنگل‘سے پہلے ریلیز ہو گئی۔ اور لوگ ان دونوں کی فلم کی آپس میں موازنہ کریں گے۔بلکہ وہ تو’سلطان‘کے ریلیز کے وقت اس کی کامیابی کی دعائیں مانگ رہے تھے۔
یہ معلوم کیے جانے پر کہ آپ کی فلم سلطان کے بعد آئی ہے تو اس سے آپ کو فرق پڑے گا یا آپ کو لگتا ہے کہ لوگ دونوں فلموں میں موازنہ کریں گے تو عامر نے کہا کہ ان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ان دونوں فلموں میں ہی کافی فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں اس بات کا علم ہوا کہ سلطان بھی پہلوان کی کہانی ہے تو انہوں نے آدتیہ چوپڑا سے فلم کے حوالے سے معلوم کیا تو انہیں بتایا گیا کہ یہ ایک رومانی فلم ہے۔
یہ سن کر انہیں اطمینا ن ہو گیا کیونکہ ہماری فلم باپ اور بیٹی کے رشتہ پر مبنی تھی۔اس لیے یہ دونوں فلمیں بالکل مختلف ہیں۔عامر نے کہا کہ بلکہ وہ تو چاہتے تھے کہ سلمان کی ’سلطان‘ ہٹ ہو، تاکہ فلموں کے شوقین موازنہ کرنے کے لئے ہی سہی لیکن ہماری فلم بھی دیکھنے آئیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khan feels sultan success will help dangal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply