عامر خان پہلی با ر اوشو کی سوانح میں کرن جوہر کے ساتھ کام کریں گے

نئی دہلی: بالی وڈ انڈسٹری میں طویل عرصوں سے کام کررہے اداکار عامر خان اور فلم ساز کرن جوہر نے ابھی تک ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے ۔ لیکن اب ایسی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں کہ یہ دونوں ایک ساتھ بھگوان شری رجنیش اوشو کی سوانح میں نظر آ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق عامر خان کو اس فلم کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے ۔ یا درہے عامر اور کرن پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ ویب سائٹ پینکولا کے مطابق اوشو کی سوانح میں عامرخان کام کر نے کو راضی ہو گئے ہیں اور اسے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن اور عامر خان کی پروڈکشن ہاؤس ملکر پروڈیوز کریں گے۔

خبروں کے مطابق اداکار عامر خان اس فلم کےلئے کافی پرجوش ہیں کہ ان کے پاس جیسے ہی اس فلم کی اسکرپٹ آئی اسےپڑھتے ہی انہوںنے فوراً حامی بھرلی اب وہجلد ہی اس فلم پر کام کرنا شروع کر دیں گے ۔رپورٹوں کے مطابق اس فلم میں اداکارہ عالیہبھٹ بھی نظر آ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان اس سے پہلے گیتاپھوگاٹ کی سوانح ’ دنگل‘ میں کام کر چکے ہیں ۔ فلم دنگل میں عامر خان نے گیتاپھوگاٹ کے والد کا کردار ادا کیا تھایہ فلم باکس آفس پر زبردست کامیاب رہی تھی۔

فلم دنگل کو نہ صرف ہندوستان بلکہ چین میں بہت سراہا گیا اور لوگوں نے دنگل کو کافی پسند کیا ۔ فی الحال ایکٹر عامر خان آپنی آنے والی فلم ’ ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کافی مصروف ہیں۔ ایسا خیال کیا جا رہا کہ فلم ٹھگ آف ہندوستان کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی اس نئی فلم اوشو کی سوانح کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir khan alia bhatt karan johar to come together in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply