عامر خان نے دنگل فلم دیکھنے کے لیے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو دعوت دی

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف خانوں میں سے ایک عامرخان نے اپنی فلم دنگل کو دیکھنے کے لیے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو مدعو کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں دونوں کو میسیج کر کے دن اور وقت کے حوالے سے معلوم کیا ہے کہ وہ دنگل دیکھنا کب پسند کریں گے۔عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ راج ٹھاکرے، سنی لیون اور سچن ٹنڈولکر کو دنگل فلم بہت پسند آئی۔دنگل فلم ایک ہریانوی پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔جو اپنی دو بیٹیوں گیتا اور ببیتا کو پہلوانی کے داو¿ پیچ سکھاتا ہے۔گذشتہ ہفتہ ہی عامر خان دنگل میں پھوگٹ بہنوں کے طور پر کردار ادا کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ اور سانیہ ملہوترا کے ساتھ کرن جوہر کے ”کافی ودھ کرن “ شو میں پہنچے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir invited shah rukh and salman khan for special screening of dangal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply