فلم ٹھگ میں امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ نظر آسکتے ہیں

ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ امیتابھ بچن اور عامر خان کی بااثر جوڑی یش راج فلم کے اگلے پروجیکٹ میں دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ یش راج فلمز جلد ہی اپنی فلم ”ٹھگ“ پر کام شروع کرنے والے ہیں اوراس فلم میںعامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن کی بااثر جوڑی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
بالی ووڈ ڈائریکٹر وجے کرشن آچاریہ کافی عرصہ سے فلم ٹھگ پر کام کر رہے ہیں۔اس فلم میں پہلے رتیک روشن کام کرنے والے تھے لیکن انہوں نے اب یہ فلم چھوڑ دی ہے اور رتیک کی جگہ عامر اس فلم میں اداکاری کرتے نظر آسکتے ہیں۔
عامر اس سے پہلے وجے کرشن آچاریہ کی فلم ”دھوم 3“ میں کام کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ عامر اور امیتابھ 90 کی دہائی میں اندرکمار کی ہدایت میں ایک فلم کرنے والے تھے، لیکن بات نہیں بن سکی تھی۔
اگر عامر اور امیتابھ فلم ٹھگ میں کام کریں گے تو دونوں ستاروں کے شیدائیوں کے لیے یہ بہترین کاسٹنگ ہو سکتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir amitabh together in thug in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply