فلم حسینہ پارکر کے لیے زبردست ہوم ورک کیا گیا: سدھانت کپور

ممبئی:(یو این آئی) بالی وڈ اداکار سدھانت کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم حسینہ پارکر کی کہانی پرکافی تحقیق کی ہے۔ شردھا کپور اور ان کے بھائی سدھانت کپور کی اداکاری والی فلم حسینہ پارکر 22 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں شردھا انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ وہیں سدھانت کپور داؤد ابراہیم کے رول میں دکھائی دیں گے۔
خبریں ہیں کہ فلم سے پہلے سدھانت کپور نے داؤد ابراہیم پر آٹو بایوگرافی لکھی تھی۔ سدھانت نے کہا کہ ”میں نے فلم کے سلسلے میں کافی ریسرچ اور ہوم ورک کیا ہے جس سے فلم میں اصلیت پیدا ہوسکے۔فلم کی کہانی کے لئے کئی کتابیں پڑھی گئیں، انٹرنیٹ پر تلاش کیا گیا اور تقریباً ڈیڑھ ماہ تک ورکشاپ ہوئی۔ اس کے بعد داؤد پر آٹو بایو گرافی لکھنی تھی“۔
انہوں نے کہا کہ جتنا داؤد کے بارے میں پڑھا گیا یا پتہ چلا سب آٹو بایو گرافی میں شامل کیا گیا۔ اس سے پہلے داؤد کا کردار کئی اداکار ادا کرچکے ہیں۔ اس لئے ہماری یہ کوشش تھی کہ ہم پوری تیاری کے ساتھ کام کریں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A lot of homework done for film hasina parker says siddhant kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply