طلاق ثلاثہ کے مسئلے پرایک مختصر فلم بنائی جا رہی ہے

ہوشنگ آباد:ان دنوں ملک بھر میں موضوع بحث بنے”تین طلاق “کے مسئلے پر ہوشنگ آباد ضلع کے کچھ نوجوان ایک شارٹ فلم بنارہے ہیں۔ ”طلاق زندگی سے“نامی اس شارٹ فلم کو یو ٹیوب پر بھی دیکھا جاسکے گا۔ اپریتم ویلفیئر سوسائٹی کے پرانشو رانے نے بتایا کہ فلم ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے عاشق سے شادی کرلیتی ہے۔ایک سال بعدلڑکی کا شوہر اسے تین بار طلاق کہہ کر خود سے الگ کردیتا ہے۔
اس سے بے حد پریشان لڑکی آخر میں خودکشی کرلیتی ہے۔فلم میں تین طلاق سے متاثر خواتین کن حالات سے دوچار ہوتی ہیں یہ پیش کیا گیا ہے۔ مسٹر رانے نے بتایا کہ تقریباً 17منٹ کی اس فلم میں مقامی نوجوان لوکیش تیواری،اشوک شرما سمیت کئی نوجوان ادا کاری کررہے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: a film on triple talaq in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply