وراٹ کوہلی اور انوشکا نے مہمانوں کو صوفی شاعر مولانا رومی کا مجموعہ کلام تحفہ میں دیا

نئی دہلی: وراٹ کوہلی ایک کرکٹر ہیں اور انوشکا شرما بالی ووڈ ادکارہ ہیں اور دونوں کے میدان عمل جدا ہیں۔ ایک کو اگر کرکٹ سے تو دوسرے کو فلموں میں اداکاری سے لگاؤ ہے لیکن سب کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کھیل اور اداکاری سے ہٹ کر ان دونوں کو شاعری اور تصوف سے بھی زبردست لگاؤ ہے اور دونوں فارسی کے شہرہ آفاق صوفی شاعرمولانا محمد جلال الدین رومی کے اس قدر عاشق ہیں کہ انہوں نے اٹلی میں اپنی شادی کی تقریب میں مدعو مہمانوں کو مولانا رومی کی نظموں کا مجموعہ بطور تحفہ دیا ۔
شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کی تحفے میں کچھ دینا پرانی روایت رہی ہے ۔لیکن اس نئے جوڑے نے عام طور پر دیے جانے والے تحفوں سے ہٹ کر رومی کے گلدستہ نظم کاہدیہ مہمانوںکو پیش کر کے ایک نئی مثال قائم کیہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A beautiful wedding gift for guests from virat anushka in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply