”ہاؤ از دی جوش “ڈائیلاگ کی پارلیمنٹ میں بھی گونج

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ’ اڑی : دی سرجیکل اسٹرئیک ‘ نے باکس آفس پر کامیاب ہونے کے ساتھ ہی فلم کے ایک ڈائیلاگ ہاؤز دی جوش(How’s the Josh) نے ایسی دھوم مچارکھی ہے کہ بچوںسے لیکر وزیر اعظم مودی سمیت کی کئی مشہور ہستیوں نے اس کی ستائش کی۔ لوک سبھا میں عبوی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ پیوش گوئل نے بھی اس فلم کی تعریف کی تھی اور یہ ڈائیلا گ بولا تھا۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار وکی کوشل اس ڈائیلاگ کی مقبولیت سے کافی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ڈائیلاگ فقط ایک سطری نہیں ہے بلکہ ایک جذبات میں تبدیل ہوچکا ہے۔ حالانکہ وکی کوشل نے جب پہلی بار اس فلم کی اسکرپٹ پڑھی تھی تو انہیں یہ ڈائیلاگ بالکل پسند نہیں آیا تھا۔

ایک انٹرویو میں اداکار وکی کوشل نے بتایا ” جب میں نے فلم کی اسکرپٹ پڑھی تھی تو مجھے یہ ڈائیلاگ پسند نہیں آیا تھا ،مجھے اپنا کردار بہت بے جان لگا تھا کیونکہ میں نہیں جانتا تھا کہ آرمی کیسے کام کرتی ہے ۔ جس کی وجہ سے میں یہ ڈائیلاگ محسوس نہیں کرپا رہا تھا ۔ انہوںنے کہا میں نے ڈائیلاگ نہ پسند ہونے کے بارے میں فلم کے ڈائریکٹر آدتیہ دھر کو بھی بتایا تھا۔

مگر آدتیہ کو یقین تھا کہ یہ ڈائیلاگ سبھی کو بہت پسند آنے والا ہے۔ اداکار وکی نے کہا جب وہ آدتیہ کے ساتھ فلم کے دوران بیٹھے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ میں اس ڈائیلاگ کے لئے پر اعتماد نہیں ہوں، مگر آدتیہ کو فلم کو لیکر کسی چیز پر یقین تھا تو وہ صرف اس ڈائیلاگ کو لیکر تھا“۔اداکار نے بتایا کہ جب میں اس فلم کو شوٹ کیا تھا تب جاکر انہیں ا س ڈائیلاگ کی اہمیت کا احساس ہوا ۔

انہوںنے کہا ’ میں آدتیہ کے پاس گیا اور انہیں کہا کہ سہی لگ رہا ہے ، فیلنگ آرہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ میں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر جو پوسٹ کیا تھا میں اس سے واقعی فیلنگ محسوس کر رہا تھا کیونکہ سہی معنی میں یہ صرف ایک ڈائیلاگ نہیں رہا گیا ہے “۔ واضح رہے کہ 11جنوری 2019کو ریلیز ہوئی فلم ’ اری‘ اب تک تقریباً 200کروڑ کی آمدن کر چکی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %db%81%d8%a7%d8%a4 %d8%a7%d8%b2 %d8%af%db%8c %d8%ac%d9%88%d8%b4 %da%88%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%84%d8%a7%da%af %da%a9%db%8c %d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%85%d9%86%d9%b9 %d9%85%db%8c in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment