7سالہ امریکی بچہ یو ٹیوب چینل چلا کرکروڑ پتی بن گیا

نئی دہلی: فوربس میگزین نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ آمدنی کرنے والے چینلوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کا 7سال کا ریان نامی بچہ یوٹیوب سے سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔

فوربس کے مطابق اس فہرست میں سب سے اول نمبر جس چینل کا نام ہے اسے7سال کا بچہ چلاتا ہے جس کا نام ریان ہے وہ امریکہ کا رہنے والا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ریان کا یوٹیوب پر ’ ریان ٹوئے ریویو‘ نام سے چینل ہے جس پر وہ کھیلونوں کا ریویو کرتے ہیں۔ فوربس کے مطابق جون 2017سے جون 2018کے درمیان ریان نے 22ملین ڈالر( 2کروڑ 20لاکھرورپے) کی آمدنی کی ہے۔

گزشتہ سال ریان نے 11ملین ڈاکٹر ( 1کروڑ10لاکھ رو پے) کی کمائی کی تھی۔ واضح رہے کہ 2017میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوب چینلوں کی لسٹ میں ریان کا چینل 8ویں نمبر تھا ۔

ریان کے یوٹیوب چینل پر اس وقت 1.73کروڑ سے زائد س صارفین ہیں۔ گزشتہ سال واشنگٹن پوسٹ کو دیئے اپنے انٹرویو میں ریان کی ماں نے بتایا تھا” جب ریان 3سال کا تھا تبھی یوٹیوب چینل شروع کرنے کا خیال آیا ،ریان چھوٹی عمر سے ہی کھیلونوں کا ریویو کرنے والے ٹی وی چینلز دیکھتا تھا“۔

انہو ںنے بتایا کہ ایک دن کھلونوں کی دکان پر گئے اور وہاں سے لیگو ٹرین خریدی ،یہیں سے یوٹیوب چینل کی شروعات ہوئی۔ ریان نے اپنا یوٹیوب چینل مارچ 2015میں شروع کیا تھا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Youtube top earners the seven year old making 22m in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
What do you think? Write Your Comment