موٹی تنخواہ کے لئے غیر ملکیوں کی پہلی پسند بنا ممبئی

نئی دہلی: ریاست مہاراشٹر کا ممبئی ایک ایسا شہر جہاں ہر کوئی بڑے خواب لیکراس شہر میں آتا ہے اور انہیں پورا کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔ ممبئی میں جہاں ملک کے کونے کونے سے لوگ پیسہ کمانے آتے ہیں، وہیں موٹی تنخواہ کے لئے غیر ملکیوں کی پہلی پسند ممبئی بن گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی غیر ملکیوں کو ملنے والی سیلری کے معاملے میں اول نمبر پر ہے۔
حال ہی میں ایچ بی سی بینک انٹر نیشنل کے ایک سروے کے مطابق ممبئی میں ملازمت کرنے والے غیرملکیوں کی سالانہ آمدنی 2.17لاکھ ڈالر(1.40کروڑ روپے) ہے۔ اس آمدنی کا اعدادو شمار گلوبل ایکسپیٹ ایوریز کا دوگنا ہے۔ سروے میں ٹاپ 10ایکسپیٹ شہروں میں ممبئی کے علاوہشنگھائی، جکارتہ اور ہانگ کانگ جیسے دیگر ایشائی شہر شامل ہیں۔ ا س رپورٹ کے مطابق ایشیا میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو مالی طور پر سپورٹ کیا جاتا ہے۔ جس میں ممبئی شامل ہے۔
ایچ ایس بی کی رپورٹ کے مطابق 1.8کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر ممبئی میں روزگار کے مواقع امریکہ اور یو کے کے کئی شہروں جیسے لندن ، سن فرنسکو ،نیویارک سے کم ہے۔
ایچ ایس بی ایکسپیٹ کے ہیڈ نے بتایا کہ لوگوں نے کے لئے امریکہ اور یو کے کے مالی فیننشلی اور ٹیک ہب میں ملازمت کے لئے پہلی پسند ہے ۔ یورپ کا ڈبلین ٹیک سینٹر ڈبلن ایکسپیٹ کے لئے روزگار کے مواقع کے معاملے میں ٹاپ 5میں شامل ہے لیکن ایکسپیٹ کی اوسط تنخواہ کے معاملے میں وہ گلوبل واسط سے کم ہے۔ بتا دیں کہ اس کے پہلے ایکسپیٹ سیلری کے معاملے میں سوزرلینڈ اس درجہ بندی میں اول نمبر تھا۔

Title: worlds highest paid expats now live in mumbai shows survey | In Category: بزنس  ( business )

Leave a Reply