افغان معیشت کو سنبھالنے کے لیے عالمی بینک نے 500 ملین ڈالر امداد منظور کی

واشنگٹن:عالمی بینک نے افغانستان کی کمزور ہوتی معیشت کو فروغ دینے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے اس کے لیے 500 ملین ڈالر کی مالی اعانت کے پیکیج کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے اس پیکج سے افغانستان کی پانچ صوبائی دارالحکومتوں میں خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
عالمی بینک نے کل ایک بیان میں بتایا کہ اس خصوصی پیکج سے افغانستان میں پناہ گزینوں کی صورت حال میں بہتری آئے گی اورغریبوں کے لئے نجی شعبے کے مواقع کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ پانچ بڑے شہروں کی ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی، بجلی کی توسیع، کھانے کی حفاظت کو بہتر بنانے اور دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر بھی ہو سکے گی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: World bank approves 500 mln dollars financing package for afghanistan in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply