جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پہلی بار اسٹاک مارکٹ میں زبردست تیزی

ممبئی: اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے یکم جولائی کو نافذ ہونے کے بعد پہلی بار آج جب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو ایف ایم سی جی سی سمیت تقریباً تمام گروپوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 300 پوائنٹس سے زائد چڑھ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 90 پوائنٹس سے زیادہ اضافہ کے ساتھ 9600 پوائنٹس کے پار پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اہم انڈیکس کے ساتھ درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس میں بھی ایک فی صد کے قریب تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کی تیزی سے سب سے زیادہ رفتار ایم ایف سی جی سی گروپ سے ملا۔ ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں اس کا انڈیکس قریب ساڑھے تین فیصد بڑھا۔
سینسیکس میں شامل اس گروپ کی کمپنیوں میں آئی ٹی سی کے حصص چھ فیصد اور ہندوستان یونی لیور میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا۔ مارکیٹ میں شروع سے ہی تیزی رہی۔ سینسیکس 234.43 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 31،156.04 پوائنٹس پر کھلا اور 31 ہزار سے نیچے نہیں اترا۔ گذشتہ دن یہ 30،921.61 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔کاروبار کے دوران دوپہر سے پہلے یہ 336.72 پوائنٹس کا اضافہ درج کرکے 31،258.33 پوائنٹس تک بھی پہنچ گیا جو 27 جون کے بعد کاروبار کے دوران کا اعلی ترین سطح ہے۔ خبر لکھے جاتے وقت یہ 1.03 فیصد یعنی 319.06 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 31،240.67 پوائنٹس پر تھا۔ نفٹی بھی 67.05 پوائنٹس 9،587.95 پوائنٹس پر کھلا اور خبر لکھے جاتے وقت تک 1.01 فیصد کے اضافے کے ساتھ 9،617.15 پوائنٹس پر تھا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Why gst spells achhe din for stock market in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply