پری پیڈ صارفین کو ووڈا فون کی رومنگ پر ان لمیٹڈ کال آفرکی

نئی دہلی: ووڈا فون انڈیا نے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اپنے پری پیڈ گاہکوں کے لیے ان لمیٹڈ سوپر پلان176شروع کیا ہے۔ جسپر مفت رومنگ کے فائدے ملیں گے۔کمپنی نے ایک بیان میںکہا کہ ہندوستان کا دوسرا بڑا صوبہ ہونے کے ناطے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی سرحدیں7ہندوستانی صوبوں کی سرحدوں سے ملتی ہیں۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے لوگ ان صوبوں کا آئے روز سفر کرتے رہتے ہیں۔ایسے میں یہ سوپر پلان176صارفین کو رومنگ پر مفت کالنگ کی سہولت بہم پہنچائے گا۔اس آفر کے تحت ووڈا فون 176روپے میں رومنگ پر ان لمیٹڈ لوکل نیز نیشنل کالنگ اور28روز تک روزانہ ایک جی بی کا 2جی انٹرنیٹ بھی فراہم کرے گا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vodafone offers free roaming on rs 176 prepaid recharge for mp and chattisgarh customers in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply