بینکوں کی دو روزہ ملک گیر ہڑتال ملتوی

چنئی: آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے)، آل انڈیا بینک آفیسرس ایسوسی ایشن (اے آئی بی او اے) اور دیگر بینک افسر ایسوسی ایشنز نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) میں وابستہ بینکوں کے انضمام اور آئی ڈی بی آئی بینک کی مجوزہ نجکاری کے خلاف 12اور 13جولائی کو دو روزہ ہڑتال واپس لے لی ہے۔
اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے یو این آئی کو یہاں بتایا کہ دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے اس معاملے میں کل جاری عبوری حکم کے بعد بینک ملازم کی یونینوں نے فی الحال ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے پیر کو اپنے ایک عبوری حکم کے تحت تمام بینک ملازمین اور افسران کی ایسوسی ایشنز کی ہڑتال پر پابندی لگا دی تھی۔(یو این آئی)

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two day all india strike of bank employees postponed in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply