امریکی پابندیوں کے باعث ڈالر کے مقابلہ ترک لیرا کی قدر مزید گر گئی

نئی دہلی: ترک کرنسی لیرا کی قدر ڈالر کے مقابلہ میں مزید گر گئی۔ کیونکہ ترکی کے وزیر مالیات بیرات البیرق کے اس انتباہ کے بعد کہ ترکی کے خلاف امریکی تجارتی پابندیاں مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر سکتی ہیں سرمایہ کاروں نے امریکہ سے ٹکراؤ جھیلنے کی ترکی کی کوششوں کے فائدے نقصان دیکھنے شروع کر دیے ہیں ترکی میں دہشت گردی کے الزام می ںامریکی پادری کی گرفتاری اور اسے جیل میں ڈالنے پر امریکہ کے ساتھ تنازعہ کے باعث ترکی لیرا میں تیزی سے گراوٹ آنے لگی ۔

اور اس سال ڈالر کے مقابلہ لیرا کی قدر 38فیصد گر گئی۔ا س پر ستم ظریفی یہ کہ صدر طیب اردوغان کی مالیاتی پالیسی کی سمت کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ صدر جو خود کو شرح سود کا دشمن قرار دیتے ہیں سینٹرل بینک پر بارہا سرکاری دباؤ ڈال چکے ہیں اور اپنے داماد البیرق کو وزیر مالیات بنا دیا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish lira weakens against dollar minister warns on sanctions in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply