دہلی میں ٹماٹر کے نرخ میں بے تحاشہ اضافہ، 4ہزار روپے من ہوگیا

نئی دہلی: دہلی ہماچل پردیش اور دیگر ریاستوں میں بھاری بارش سے فصل خراب ہونے اور سپلائی گھٹ جانے سے راجدھانی میں ٹماٹر کے بھاؤ 100 روپے کلو گرام پر پہنچ گئے ہیں۔ مدر ڈیری کی خوردہ سیریز ، سافٹا،پر ہی ٹماٹر 96 روپے فی کلو بک رہا ہے۔ کئی دیگر خوردہ سیریز پر بھی ٹماٹر کے دام 100 روپے فی کلو کے آس پاس ہی ہیں۔
اشیا کی سب سے بڑی پھل سبزی منڈی آزاد پور کے ایک بڑے بیوپاری راجندر شرما نے ’یو این آئی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برسات میں فصل خراب ہوگئی ہے اور سپلائی بہت محدود ہے ۔منڈی میں ہی ٹماٹر کی تھوک قیمت 55 سے 80 روپے کلو تک ہے۔ مقامی بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت 80 سے 100 کے درمیان ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ تھوک میں ہی ٹماٹر اسقدر مہنگا ہے کہ خریدنے کی ہمت نہیں ہوتی ۔ اگر دہلی کی آزاد پور کی منڈی کی مختلف ایسوسی ایشنوں نے کال پر جمعہ کو ہڑتال ہو گئی توٹماٹر ہی نہیں اور بھی تمام سبزیوں کے دام اور زیادہ بڑھ جائیں گے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tomato prices soar to rs 100kg in delhi ncr on short supply in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply