پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافہ سے تھوک مہنگائی عروج پر

نئی دہلی:سبزیاں، پیاز اور پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے اگست میں تھوک قیمت کی بنیاد پر افراط زر کی شرح بڑھ کر 3.24 فیصد پر پہنچ گئی جو چار مہینے کی اس کی اعلی ترین سطح ہے۔ تھوک مہنگائی میں مسلسل دوسر ے ماہ میں تیزی آئی ہے۔ اس سے پہلے جولائی میں یہ 1.88 فیصد تھی۔ گزشتہ سال اگست میں یہ 1.09 فیصد تھی۔
منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال اگست میں خوردہ مہنگائی بھی پانچ ماہ کی بلند ترین سطح 3.36 فیصد پر پہنچ گئی۔ حکومت کی طرف سے آج یہاں جاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں اس سال اگست میں پیاز کی قیمت 88.46 فیصد اور سبزیوں کے 44.91 فیصد بڑھی ہے۔ دریں اثنا، پٹرول کی مہنگائی کی شرح 24.55 فیصد اور ڈیزل کی مہنگائی 20.30 فیصد رہی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The impact of rising fuel prices in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply