2015-16میں دفاع اور ایرو اسپیس سے ٹاٹا گروپ کو2650کروڑ روپے کی آمدنی

ممبئی: ٹاٹا سنز کے برانڈ کسٹوڈین اور گروہ کی مجلس عاملہ کے رکن مکند راجن کے مطابق 2015-16کے مالی سال کے دوران ٹاٹا گروپ کو دفاع اور ایرواسپیسززمرے میں 2650کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی جو کہ سال گذشتہ کی نسبت7.5فیصد زائد ہے۔
راجن نے مزید بتایا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران دفاع اور ایرو اسپیس بزنس سے ٹاٹا گروپ کی آمدنی میں مجموعی اعتبار سے 18فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ٹاٹا کی کئی کمپنیاں ملک کے دفاعی و خلائی زمرے میںنتعاون بہم پہنچارہی ہیں۔ان میں ٹاٹا ایڈوانڈ سسٹم لمیٹڈ اور اس کی معاون کمپنیاں، ٹاٹا ایڈوانسڈ میٹیریلز،ٹاٹا موٹرز ، ٹاٹا پاور، اسٹریٹجک انجینیرنگ ڈویژن، ٹی اے ایل مینوفیکچرنگ سولوشنز ،ٹاٹا ٹیکنالوجیز، ٹاٹا کنسلتنسی سروسز ، ٹاٹا اسٹیل، ٹاٹا ایلکسی اور ٹائٹن کمپنی سر فہرست ہیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tata group clocks rs 2650 crore in revenue in 2015 16 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply