سپریم کورٹ نے یکم اپریل کے بعد بی ایس IIIگاڑیاں کی فروخت پر پابندی لگا دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کہا کہ لوگوں کی صحت کسی مالی نقصان کے مقابلے میں زیادہ قیمتی اور اہم ہے ، اس لئے بی ایسIIIمعیار والی گاڑیاں یکم اپریل سے ہندوستان میں فروخت نہیں کی جاسکیں گی۔ جسٹس مدن بی لوکر او ردیپک گپتا پرمشتمل بنچ نے معاون عدالت ،ایس آئی اے ایم اور مختلف فریقوں کے دلائل کی سماعت کرنے کے بعد مذکورہ معیار والی گاڑیوں کی فروخت سے متعلق مرکزی سرکار کی درخواست آج ٹھکرادی۔
عدالت عظمی نے کہا کہ یکم اپریل سے بی ایس تھری اخراج والی گاڑیوں کا نہ تو رجسٹریشن ہوگا او رنہ انہیں فروخت کیا جاسکے گا۔ ان گاڑیوں سے کافی آلودگی ہوتی ہے جو ماحول کے لئے مناسب نہیں ہے۔ عدالت کے اس فیصلہ سے گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی قریب ساڑھے آٹھ لاکھ گاڑیاں فروخت نہیں ہوپائیں گی۔ اس سے ان کمپنیوں کو کل بارہ ہزار کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا ہوگا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court bans sale of bs iii vehicles from april 1 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply