نان سبسڈائزڈایل پی جی سلنڈر 78.50 روپے سستا

نئی دہلی: بغیر رعایت والے رسوئی گیس کے 14.2 کلو والے سلنڈر کی قیمت میں 78.50 روپے کی بھاری کمی کی گئی ہے اور دہلی میں اب یہ 552.50 روپے کا ملے گا۔ نئی شرحیں جمعرات سے ہی نافذ ہوگئی ہیں۔ تیل فروخت کرنے والی بڑی کمپنی انڈین آئل کے مطابق سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت میں تین روپے 88 پیسے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
دہلی میں اس کا دام اب 446.65 روپے ہوجائے گا۔ سرکار کھانا پکانے والی گیس کے صارفین کو مالی سال کے دوران 12 سلنڈر رعایتی شرحوں پر فراہم کرتی ہے۔ 12 سے زیادہ سلنڈر خریدنے پر صارفین کو غیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت دینی ہوتی ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Subsidised lpg cylinder price hiked by rs 3 88 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply