پیٹرول کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہ کیا جائے کہ لوگ مخالفت پر اتر آئیں۔ بی جے پی لیڈر سبر امنیم سوامی

نئی دہلی: بی جے پی کی سینیئرلیڈر سبرامنیم نے کہا ہے کہ جب خام تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پیٹرول ڈیل کی قیمتیں بڑھانی ہوں گی۔ یہ ”مائیکرو اکنامکس“ ہوتی ہے۔

اور میں مائیکرو اکنامکس کے حق میں نہیں ہوں۔ کیونکہ اس میں صرف دو افراد صارف اور تاجر کے حوالے سے ہی سوچا جاتا ہے۔لیکن یہاں پوری معیشت شامل ہے۔ اس لیے یہ” میکرو اکنامکس “ہے۔

سبرامنیم نے کہا کہ جہاں تک انہوں نے صورت حال کا مطالعہ اور تجزیہ کیا ہے تو وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ میکرو اکنامکس کے حساب سے پیٹرول کی قیمت40روپے ہے اور وزیراعظم کو وزیر پٹرولیم سے کہنا ہوگا کہ وہ پیٹرولیم کے وزیر کے طور پر نہیں بلکہ وزیر اقتصادیات کے ذہن اور نقطہ نظر سے سوچیں۔اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کو اتنا نہ بڑھائیں کہ لوگ مخالفت پر اتر آئیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Subramanian swami gives advice to narendra in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply