سپائس جیٹ 100نئے بوئنگ طیارے خریدے گا

نئی دہلی:کفایتی طیارہ سروس کمپنی اسپائس جیٹ نے طیارے بنانے والی کمپنی بوئنگ کے ساتھ آج 22 ارب ڈالر (تقریبا 1.5 لاکھ کروڑ روپے) کا سودا کیا ہے جو ہندوستانی ہوا بازی کے علاقے کا اب تک کا سب سے بڑا سودا ہے۔
اس کے تحت اس نے کل ایک سو پچپن بی 737-8 میکس طیاروں کی خریداری کے لئے آرڈر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ 50 اور بی 737-8 میکس اور وائڈ باڈی طیاروں کے خریداری حقوق لئے ہیں۔ اسپائس جیٹ کے صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ اور دی بوئنگ کمپنی کے نائب صدر رے کانر نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ان 155 طیاروں کی ترسیل سال 2018 کی تیسری سہ ماہی سے شروع ہو جائے گی اور سال 2024 تک مکمل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی 50 اور کم لاگت والے ایسے طیاروں کی خریداری پر غور کر رہی ہے جن کا استعمال طویل فاصلے کے ہوائی سفر کے لئے کیا جا سکے۔ لیکن، ابھی اس سمت میں غوروفکر کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spicejet to buy 100 new boeing planes eyes india expansion in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply