اسپائس جیٹ محض 777 روپے میں ہوائی سفرکرائے گا

نئی دہلی: سستی طیارہ سروس فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ کی نئی پیشکش’لکی 7 سیل‘کے تحت اب محض 777 روپے (تمام ٹیکس سمیت) میں 22 فروری سے 25 فروری کے درمیان ٹکٹ بک کرائے جاسکتے ہیں۔ کمپنی نے آج بتایا کہ لکی 7 سیل کے تحت کی گئی بکنگ نو مارچ سے 13 اپریل تک کی مدت کے لئے ہوگی۔ ہولی کے دوران گھر آنے جانے والے لوگوں کے لئے یہ پیشکش بہت سستی ہے۔ یہ پیشکش صرف گھریلو پروازوں میں منتخب راستوں پر’ پہلے آؤ پہلے پاؤ‘کی بنیاد پر دی جا رہی ہے۔
اسپائس جیٹ کے مطابق یہ پیشکش صرف ون وے فیئرپر دستیاب ہے۔ یہ پیشکش گروپ بکنگ پر نافذ نہیں ہوگی اور اسے کسی دوسری پیشکش کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس آفر کے تحت بک کئے گئے ٹکٹ منسوخ کرائے جا سکتے ہیں، جس میں کچھ ٹیکس کو کاٹ کر باقی پیسے واپس کر دیئے جائیں گے۔ جموں و سرینگر، اگرتلہ -گواہاٹی جیسے مقبول سیاحتی مقامات سمیت دیگر مقامات کے لیے دستیاب یہ پیشکش صرف نان اسٹاپ پروازوں کے لئے ہے اور فاصلے کے حساب سے ہوائی کرایہ الگ الگ ہوگا۔ اس آفر کو حاصل کرنے کے لئے اسپائس جیٹ کی ویب سائٹ، آن لائن ٹریول پورٹل، اسپائس جیٹ موبائل اپلی کیشن اور ٹریول ایجنٹ کے ذریعے ٹکٹ بک کرائے جا سکتے ہیں۔

Title: spicejet offers domestic tickets starting at rs 777 | In Category: بزنس  ( business )

Leave a Reply