ہوائی جہاز کے ٹکٹ آدھار سے بک ہوں گے ، مسافر کا انگوٹھا بورڈنگ پاس بنے گا

نئی دہلی:حکومت طیارہ مسافروں کے لیے’آدھار‘کی بنیاد پر بکنگ اور بورڈنگ نظام لانے پر غور کر رہی ہے۔ اس نظام سے مسافروں کی انگلی ہی اس کا ٹکٹ اور بورڈنگ پاس بن جائے گی۔
شہری ہوابازی کے کے وزیر پی اشوک گجپتی راجو نے آج یہاں ریل بھون میں ایک پروگرام سے الگ صحافیوں سے بات چیت میں یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ آدھار کارڈ سے ٹکٹ کی بکنگ کا تجرباتی مرحلہ کامیاب رہا ہے اور اب ہوا بازی صنعت کے مختلف فریق اس بارے میں سنجیدگی سے غور و خوض کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آدھار سے منسلک بایومیٹرک ڈیٹا ہی مسافر کی شناخت کا ذریعہ بنے گا۔اس کا مطلب ہے کہ مسافر کو اس کی انگلی کے نشان سے پہچانا جائے گا اور اسی بنیاد پر اسے طیارے میں سوار ہونے دیا جائے گا۔ اس نظام سے کاغذ کا استعمال بہت حد تک کم اور پورا عمل آسان ہوسکے گا۔ ریلوے ٹکٹ ریزرو کرانے کے لئے آدھار کارڈ کو لازمی کرنے کے منصوبہ پر غور کیا جارہا ہے۔
حکومت آدھار کارڈ کو کئی خدمات سے جوڑ کر شہری خدمات کو آسان بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سرکاری مالیاتی منصوبوں سے فیض یاب ہونے والوں کی پہچان کرکے شفافیت لانے اور بدعنوانی کم کرنے کی کئی کوششیں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soon you could use aadhaar to enter airport board a flight in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply