سینسکس اور نفٹی میں اچانک گراوٹ

ممبئی: تیزی کے ساتھ کاروباری دن کا آغاز کرنے کے بعد اچانک ہی سینسکس میں 119پوائنٹس کی اور نفٹی میں61پوائنٹس کی گراوٹ آگئی۔ جس سے سینسکس 23600 سے 23435اور نفٹی 7180 سے لڑھک کر 7119پر آگیا۔حصص بازار میں کافی گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے ۔جس کے باعث1142حصص کی قیمتوں میں کمی واقعع ہو گئی ۔البتہ 930حصص میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس سے قبل منگل کی صبح جب بازار کھلا توعالمی حصص منڈی میں استحکام کے اشارے ملنے کی بنیاد پر ہندوستانی شئیر بازار میں بھی سرگرمیاں تیز ہو گئیں اور ابتدائی کاروبار میں سینسکس اور نفٹی میں 0.25فیصد تک کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔اس دوران سینسکس 23600کو پار کر گیا تو نفٹی 7180کے آس پاس نظر آ نے لگا جس کے باعث چھوٹے اور درمیانی حصص میں بھی خریداری میں تیزی دکھائی دینے لگی تھی۔ لیکن جوں جوں دن چڑھتا گیا ہندوستانی منڈی میں مندی ہونے لگی۔جس سے سب سے زیادہ بینک آف بڑودہ خسارہ میں رہا۔کینرا بینک، پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہندرا بینک ، آئی سی آئی سی آئی بینک اور یس بینک بھی نقصان سے گذرنے والوں میں شامل ہیں۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sensex trades with a negative bias bank of baroda among top nifty losers in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply