ہندوستانی روپے اور حصص بازار میں زبردست گراوٹ

نئی دہلی: جہاں ایک طرف عالمی حصص بازار میں زبردست گراوٹ کا اثر ایشیائی ملکوں میں بھی دیکھا جارہا ہے وہیں ہندوستانی روپے کی قدر میںبھی تیزی سے گراوٹ آئی اور ہندوستانی روپیہ کی قدر ڈالر کے مقابلہ 74روپے47پیسے کی سب سے نچلی سطح پر جا گری۔

روپیہ کی قدر میں جنوری سے ہی تنزلی جاری ہے اور اس سال ہندوستانی روپیہ17فیصد کمزور ہوا ہے۔یہی نہیں بلکہ ہندوستانی حصص منڈی میں بھی زبردست گراوٹ رہی ۔سینسکس1000اور نفٹی300پوائنٹ گر گیا۔ سینسیکس میں شامل 31میں سے30میں گراوٹ آئی ۔

نفٹی کی50کمپنیوں میںسے45کے حصص میں نقصان درج کیا گیا۔اور محض پانچ منٹ میں سرمایہ کاروںکو 4لاکھ کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔ امریکی انڈکس ڈاو¿ جونس 3اور نیسڈیک میں4فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

ٹاٹا اسٹیل اور ایس بی آئی کے حصص 5فیصد لڑھک گئے، ویدانت،انڈس انڈ بینک( IndusInd Bank)اور انفوسس میں تقریباً4فیصد گراوٹریکارڈ کی گئی۔بی ایس ای کا مڈکیپ انڈیکس 3.3فیصد گرگیا۔ ریلیٹی، آئی ٹی، میٹل اور بینکنگ انڈکس میں 4فیصد تک گروٹ آئی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sensex tanks 1000 points rupee at 74 47 against dollar in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply