تیزی سے بڑھتا سینسکس اچانک271پوائنٹس نیچے گر گیا

ممبئی: ممبئی حصص منڈی میں سینسکس جو بدھ کو بازار کھلنے پر تیزی سے بڑھ رہا تھا دن بڑھتے بڑھتے اچانک اوندھے منھ گرا اور271پوائنٹس گر کر 23000سے بھی نیچے چلا گیا۔ دوسری جانب این ایس ای نفٹی بھی 7000کی سطح سے نیچے گر گیا۔اگرچہ بازار کھلنے پر سینسکس اچھال کےساتھ کھلا تھا لیکن حصص میں نچلی سطح پر آئی گراوٹ سے23241پر پہنچ گیا اور بعد میں اس میں مزید گراوٹ آئی اور سوادس بجے تک 271.13پوائنٹس کم ہو کر 22920.84 تک چلا گیا۔کاروباریوں کے مطابق سعودی عرب قطر ، وینزویلااور روس نے تیل کی پیداوار پر روک لگانےکا جو فیصلہ کیا اس سے سرمایہ کار کافی مایوس ہو گئے جس کے باعث ایشیائی منڈی میں گراوٹ آگئی۔سب سے زیادہ گراوٹ گیل، ایس بی آئی، بجاج آٹو، ٹاٹا اسٹیل، کول انڈیا، بہل اور ہیرو موٹوق کوپ کے شئیروں میں آئی۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sensex slips 271 points in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply