سینسیکس ، نفٹی اور روپے نے نیا ریکارڈ قائم کیا

ممبئی:بیرونی منڈیوں سے ملے مثبت اشاروں اور گھریلو سطح پر مضبوط سرمایہ کاری کی بدولت بی ایس ای کا سنسیکس آج ابتدائی کاروبار میں ہی نئے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔نفٹی نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔ سینسیکس 86.96 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 30030.20 پوائنٹس پر کھلا اور 30071.61 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی پچھلی سب سے زیادہ سطح 30024 پوائنٹس رہی تھی جو اس نے چار مارچ 2015 کو حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ اسی مہینے کے پہلے ہفتے میں بھی یہ تیس ہزار کے قریب پہنچی تھی۔ نفٹی بھی 29.60 پوائنٹس چڑھ کر 9336.20 پوائنٹس پر کھلا اور 9343.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دونوں انڈیکس کی زیادہ تر کمپنیوں میں تیزی رہی۔ سینسیکس میں وپرو کے شیئرسب سے زیادہ دو فیصد سے زیادہ کی برتری میں رہے۔ جبکہ سپلا میں 0.75 فیصد سے زیادہ کی کمی رہی۔امریکی ڈالر کے کقابلہ ہندوستانی روپے کی قدر میں بھی20ماہ کے دوران اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sensex nifty rupee set records mm hdfc itc top gainers in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply