نفٹی 10,000پوائنٹس کو پار کر گیا، سینسیکس نئے ریکارڈ سطح پر

ممبئی: دھات، بینکنگ اور ریئلٹی جیسے گروپوں میں تیزی کی بدولت نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی ابتدائی کاروبار میں 44.15 پوائنٹس بڑھ کر10,010.55 پوائنٹس کے نئے ریکارڈ سطح پر کھلا۔ اسی طرح بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس 104.84 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر ریکارڈ 32,350.71 پوائنٹس پر کھلا۔ 12 بجے تک نفٹی ایک وقت,011.30 10پوائنٹس اور سینسیکس 32,374.30 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ شیئر کی یہ تاریخی برتری غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری اور مضبوط مثبت تاثر کے دم پر ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے مضبوط سہ ماہی نتائج کا بھی اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔ حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے تئیں سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہواہے۔ اس سال نفٹی 22 فیصد بڑھا ہے۔ ایشیائی مارکیٹس میں یہ برتری کے معاملے میں صرف جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ سے پیچھے ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sensex goes above 10000 in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply