سینسکس میں بھاری گراوٹ،ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر بھی گری

ممبئی: عالمی اقتصادی منڈی میں سست روی کے اندیشوں کے درمیان ایشیائی بازاروں میں بھی سست روی کی علامتوں سے جمعرات کوسینسکس 127.32پوائنٹس یعنی 0.34فیصد کی گراوٹ سے 36ہزار 933.05پوائنٹس کے ساتھ بازار کھلا ۔

نفٹی بھی 44.80پوائنٹس یعنی 0.17فیصد گر کر 10,873.90چل رہا تھا۔سینسکس کی کمپنیوں میں ویدانتا ۔یس بینک ،بجاج فائننس،انڈسڈنڈ بینک،او این جی سی،ٹاٹا اسٹیل،سن فارما،ایچ ڈی ایف سی بینک اور اسٹیٹ بنک آف انڈیاتین فیصد تک کی گراوٹ میں رہا۔

آئی ٹی سی ،ایل اینڈ ٹی،ہندوستان یونی لیور، کوٹک مہندرا بینک ، ٹی سی ایس اور ٹیک مہندرا کے شیئر 1.37فیصد تک کی تیزی میں رہے۔

گھریلو شیئر بازاروں کی سست روی نیز غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ذریعہ پیسہ نکالنے کی وجہ سے جمعرات کی صبح بازار کھلا تو روپے کی قدر میں17پیسے گراوٹ آئی اور بدھ کے روز 71.55روپے فی ڈالر پر بند ہونے والا روپیہ جمعرات کو 71.71روپے فی ڈالر تک چلا گیا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sensex drops rupee slips 17 paise vs usd in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.