ہندوستانی شئیر بازار میں زبردست گراوٹ

نئی دہلی: بامبے اسٹاک ایکس چنج سنسیکس میں گراوٹ کا سلسلہ اس وقت اور بھی دراز ہو گیا جب ہفتہ کے دوسرے روز یعنی منگل کو وسیع پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پیسہ نکالا اور ایشیائی منڈی میں کمزوری آنے کے درمیان گھریلو سرمایہ کاروں نے اپنے حصص فروخت کرنے شروع کر دیے۔

جس کے باعث منگل کو 34000 صبح سینسیکس 213.51پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ33920.87پر اور نفٹی79پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 10166.25پر کاروبار کرتا دکھائی دیا۔فی الحال بامبے اسٹاک ایکس چنج (بی ایس ای) کا سینسکس 94.83پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 34039.55پر اور نیشنل اسٹاک ایکس چنج کا نفٹی 41.85پوائنٹس کے کم ہونے سے 10207پر کھلا۔

دن کے ابتدائی کاروبار میں نفٹی 50پر بی پی سی ایل، الٹرا سمنٹ اور ریلائنس کے حصص میں گراوٹ نظر آرہی ہے۔وہیں انڈیا بلیوز، ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ ، آئی سی آئی سی آئی بینک ،آئیشر موٹرس اور این ٹی پی سی کے حصص میں زبردست اچھال دیکھنے میں آرہا ہے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sensex cracks 34000 mark nifty below 10200 on weak global cues in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply