سنسکس تاریخ میں پہلی بار 38000 انڈکس پارکرنے میں کامیاب،نفٹی میں بھی ریکارڈ اضافہ

نئی دہلی: غیر ملکی سرمایہ کاروںکی تسلسل سے بڑھتی دلچسپی کے باعث جمعرات کو بامبے اسٹاک ایکس چنج اور این ایس ای کے نفٹی میں ریکارڈاضافہ کے ساتھ کھلے۔

اور حصص بازار میں خریداروں سیلاب دیکھنے کو ملا۔اسٹاک ایکس چنج میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز 162.56پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 38050.12انڈکس پر ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح نفٹی50 بھی 45.2پائنٹس کے اضافہ کے ساتھ11495.20پر کھلا۔اس طرح سنسکس پہلی بار38000کی سطح پار کرنے میں کامیاب رہا۔ علی الصباح بینک کاری حصص میں اضافہ سے سنسکس 107پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 37995پر کھلا تھا جو دن چڑھتے چڑھتے38000پار کر گیا۔

تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے مال کے محصولات میں حالیہ اضافہ کے خلاف چین کے جوابی اقدام سے امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ اور امریکہ و روس کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافہ کے باعث ایشیائی حصص بازار میں کاروبار ملا جلا رہا۔

لیکن ہندوستانی حصص بازار میں غیر ملکی سرمایہ اکروں کی دلچسپی میںکوئی کمی نہیں آئی بلکہ اتنی بڑھی کہ سنسکس بی ایس ای کی تاریخ میں پہلی بار اتنی اونچی سطح پر پہنچا۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sensex breaches 38000 for first time in history in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply