قطر ایئر ویز کے ٹریول فیسٹیول میں 50 فیصد تک رعایت

نئی دہلی: قطر کی طیارہ سروس کمپنی قطر ایئر ویز نے 29 اگست سے 5 ستمبر کے درمیان ‘ٹریول فیسٹیول’ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران بکنگ کرنے پر مسافروں کو کرایہ میں 50 فیصد تک کی چھوٹ دی جائے گی۔
کمپنی نے آج بتایا کہ فیسٹیول کے تحت 15 ستمبر سے 30 جون 2017 تک کے سفر کے لئے ٹکٹ بک کرائی جا سکتی ہے۔اس کے تحت ایک ٹکٹ کے کرایہ میں دو ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔
اس نے واضح کیا ہے کہ اس میں مصروف وقت کی آفر کے تحت ٹکٹ نہیں بھی دیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے تحت ہوٹلوں کی بکنگ اور ہولی ڈے پیکج پر بھی کئی قسم کی آفر دی جارہی ہیں۔
آٹھ دن کے میلے میں 600 خوش قسمت امیدواروں کو خصوصی ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ یہ آفر بزنس اور اکنامی کلاس دونوں کے لئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ، مغربی ایشیا، یورپ اور افریقہ کےلئے قطر ایئر ویز کے 150 سے زیادہ مقامات پر فیسٹیول کے تحت ٹکٹ دستیاب ہوںگے۔

Read all Latest business news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from business and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Save up to 50 qatar airways in Urdu | In Category: بزنس Business Urdu News

Leave a Reply